سرکاری ڈاکٹروں کے بیرون ملک مفت دوروں پرپابندی عائد

سرکاری ڈاکٹروں کے بیرون ملک مفت دوروں پرپابندی عائد

اسلام آباد: وفاقی وزارت صحت نے سرکاری ڈاکٹروں کے کانفرنسز و سیمینار کے لیے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کر دی۔ 

وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق سرکاری ڈاکٹروں کے فارما کمپنیوں اور ڈونرز کے خرچے پربیرون ملک جانے پرپابندی عائد کی گئی ہے، سرکاری ڈاکٹروں کوبیرون ملک کانفرنسز اور سیمینارکیلئے چھٹی نہیں ملے گی۔

وزارتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد ڈاکٹروں اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے گٹھ جوڑ کو توڑنا ہے۔ 

حکام وزارتِ صحت کا مزید کہنا ہے کہ پورے ملک میں ڈاکٹروں پر وٹامنز، منرلز اور فوڈ سپلیمنٹس لکھنے پر بھی پابندی عائد ہے۔

وزارتِ صحت کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف پی ایم ڈی سی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق بیرون ملک دورے کا خرچہ کوئی کمپنی دے گی نہ کوئی عطیہ وزارت صحت دے گا، کوئی بھی ڈاکٹر بیرون ملک جانے سے قبل بیان حلفی دینے کا  پابند ہو گا، یہ حکم نامہ ڈاکٹرز سمیت تمام سرکاری افسران پر ہو گا لاگو ہو گا۔

مصنف کے بارے میں