Get Alerts

مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف پی ٹی آئی کا اتوار کو احتجاج کا اعلان

مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف پی ٹی آئی کا اتوار کو احتجاج کا اعلان

راولپنڈی : الیکشن میں مینڈیٹ چوری اور مخصوص نشستوں کے معاملے میں  بانی پی ٹی آئی نےاتوارکواحتجاج کی کال  دے دی ۔ اس بارے میں پی ٹی آئی رہنما    شیرافضل مروت کا کہنا ہےکہ  سربراہ تحریک انصاف نے واضح کیا ہے کہ ڈیل ہوگی نہ    شراکت اقتدارمیں شامل ہوں گے۔


شیر افضل مروت نے کہا کہ  جب بھی احتجاج ہوگا تمام اپوزیشن کھڑی ہوگی اور بڑا احتجاج ہوگا۔ اس اتوار کو الیکشن کمیشن کے خلاف خیبر پختونخوا میں تاریخی احتجاج ہوگا، راولپنڈی اسلام آباد میں احتجاج کو خود لیڈ کروں گا۔