واشنگٹن : امریکی سینیٹ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر حملے روکنے کے لیے صدر ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے کی قرارداد مسترد کر دی۔ 100 رکنی سینیٹ میں یہ قرارداد 47 کے مقابلے 52 ووٹوں سے ناکام ہوئی، اور سینیٹرز کی اکثریت نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت کی۔
اس قرارداد کو ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز دونوں پارٹیوں کے سینیٹرز نے پیش کیا تھا، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران پر فضائی حملے روکے جائیں اور ان کارروائیوں کے لیے کانگریس سے منظوری لی جائے۔
امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کی اکثریت ہے، جس کے پاس 53 نشستیں ہیں، جبکہ حزب اختلاف ڈیموکریٹس کے 45 سینیٹرز ہیں اور 2 آزاد امیدوار ڈیموکریٹس کے حق میں ووٹ دیتے ہیں۔