Get Alerts

امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد مسترد، فیصلہ ایک ووٹ سے ہوا

امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد مسترد، فیصلہ ایک ووٹ سے ہوا

واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف ممکنہ جنگ یا فوجی کارروائی میں امریکی شمولیت کو محدود کرنے سے متعلق قرارداد ایک ووٹ کے فرق سے مسترد کر دی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 49 ووٹ آئے، جبکہ مخالفت میں 50 سینیٹرز نے ووٹ دیا، جس کے باعث قرارداد منظور نہ ہو سکی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ جنگ یا امریکی فوجی کارروائی کے لیے کانگریس کی پیشگی منظوری کو لازمی قرار دیا جائے۔

قرارداد کی ناکامی کے بعد امریکی قانون سازوں کے درمیان ایران سے متعلق پالیسی اور ممکنہ فوجی اقدامات پر اختلافات ایک بار پھر نمایاں ہو گئے ہیں۔

ٹیگز: