Get Alerts

آدھا رمضان گزرنے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت نے ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی، عظمیٰ بخاری

 آدھا رمضان گزرنے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت نے ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی، عظمیٰ بخاری

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آدھا رمضان گزرنے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت نے ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اب تک 30 لاکھ افراد کو رمضان نگہبان پروگرام کے تحت امدادی رقم منتقل کی ہے اور آئندہ چند دنوں میں 40 لاکھ افراد تک امداد پہنچانے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز کے دسترخوانوں کے ذریعے صوبے بھر میں روزانہ لاکھوں افراد افطاری کر رہے ہیں اور مستحق افراد کی مدد کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے ابھی تک اپنے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان سے فہرستیں طلب کر رکھی ہیں اور عملی طور پر رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی جا سکی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر سال کی طرح اس سال بھی خیبرپختونخوا میں رمضان پیکج کے نام پر 10 ارب روپے پارٹی کارکنوں میں تقسیم کرے گی۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مزمل اسلم کو بھی معلوم نہیں کہ ان کی حکومت نے رمضان پیکج کی تقسیم شروع کی ہے یا نہیں، اور سہیل آفریدی بھی امدادی رقم کی تقسیم سے لاعلم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 12 سال سے چار کروڑ آبادی والے صوبے کو ایسے لوگوں کے حوالے کیا گیا ہے جو عوامی مسائل سے بے حس اور لاپرواہ ہیں۔

ٹیگز: