اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت حافظ نعیم الرحمان نے کی۔ وفد میں لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی بھی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران، وزیراعظم نے وفد کو افغانستان، ایران، مشرق وسطیٰ اور خلیج کے موجودہ حالات پر ان کیمرہ بریفنگ دی۔ وفد کو پاکستان کی سفارتی کوششوں اور اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے وفد کو ایران اور خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے پاکستانیوں کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اس ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ مملکت طلال چودھری بھی موجود تھے۔