ڈھاکہ: امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش شفیق الرحمان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت انتخابات کے نتائج ہر صورت قبول کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفیق الرحمان نے واضح کیا کہ اگر اقتدار ملا تو وہ تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون کی خواہش رکھیں گے، کیونکہ ان کے مطابق حریف بھی ساتھی اور ہم سفر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی مخالفت برائے مخالفت کی سیاست نہیں کرے گی، بلکہ وہ بنگلہ دیش کے عوام کے مفاد میں مثبت اور تعمیری سیاست کریں گے۔
اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اتحاد 95 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے سب سے آگے ہے، جبکہ جماعت اسلامی اتحاد ابھی تک 44 نشستوں پر کامیاب ہو سکا ہے۔