Get Alerts

ایران سے محاذ آرائی اسرائیل کو مہنگی پڑنے لگی: ایک ہفتے میں 3 ارب ڈالر کا بڑا معاشی دھچکا

ایران سے محاذ آرائی اسرائیل کو مہنگی پڑنے لگی: ایک ہفتے میں 3 ارب ڈالر کا بڑا معاشی دھچکا

تل ابیب: ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال نے اسرائیلی معیشت کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ اسرائیلی وزارتِ خزانہ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، محض ایک ہفتے کے دوران اسرائیل کو 3 ارب ڈالر کا بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، جس کے باعث ملک میں شدید معاشی بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
اسرائیلی وزارتِ خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو نقصانات کا سلسلہ مزید دراز ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق  کم پابندیوں اور محدود جنگ کی صورت میں بھی اسرائیلی معیشت کو ہر ہفتے کم از کم ڈیڑھ ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ جنگی حالات کے باعث ملک میں تجارتی اور صنعتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
جنگ کے سائے میں اسرائیلی شہریوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، جس کے براہِ راست اثرات معیشت پر پڑ رہے ہیں۔سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملک بھر میں اسکول اور تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ عوامی مقامات پر اجتماعات اور کسی بھی قسم کی سماجی و سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔ افرادی قوت کی نقل و حرکت اور کام کرنے کی سرگرمیاں ممنوع قرار دیے جانے کے باعث دفاتر اور فیکٹریاں ویران پڑی ہیں۔

ٹیگز: