اسلام آباد :سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی کثرتِ رائے سے نیشنل احتساب بیورو (نیب) ترمیمی بل 2026ء کی منظوری دے دی ہے۔ بل کی منظوری کے دوران ایوانِ زیریں میدانِ جنگ بن گیا، جہاں اپوزیشن ارکان نے شدید نعرے بازی کی اور ترمیمی بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
بل کی منظوری کے وقت اپوزیشن بینچوں سے سخت مزاحمت دیکھنے میں آئی۔ اپوزیشن ارکان نے بل کو "احتساب کے خاتمے کا پروانہ" قرار دیتے ہوئے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا اور شور شرابہ کیا۔ اپوزیشن کا موقف تھا کہ یہ ترامیم کرپشن کو تحفظ دینے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ایوان میں اٹھنے والے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔