Get Alerts

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 800 روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 37 ہزار 162 روپے مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 401 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ 4 لاکھ 60 ہزار 529 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں سونا 28 ڈالر سستا ہو کر 5 ہزار 144 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔
 
 

ٹیگز: