فیس بک میسنجر کیلئے براہ راست ترجمے کا فیچر پیش کر دیا گیا

فیس بک میسنجر کیلئے براہ راست ترجمے کا فیچر پیش کر دیا گیا
کیپشن: نیا فیچر کتنا فائدہ مند ہوگا ؟ فوٹو بشکریہ ڈیجیٹل ٹرینڈ

اسلام آباد :فیس بک کی جانب سے میسنجر ایپلیکشن کے لئے براہ راست ترجمے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے یعنی اب آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے صارفین اپنے پیغام کو کسی بھی زبان میں ترجمہ کر کے بھیج سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :- مظفر رانجھا نے الیکشن میں (ن) لیگ کو فوجی معاونت کا الزام مسترد کر دیا

فیچر میں ابتدائی طورپر انگلش اور ہسپانوی زبان کے لیے سپورٹ شامل کی گئی ہے اور باقی زبانوں کو بھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شامل کر دیا جائے گا۔ یہ فیچر خصوصاً کاروباری اداروں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا کیونکہ اس کی مدد سے وہ اپنے صارفین سے مختلف زبانوں میں بات کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :- انٹرنیشنل لائسنس کے بدلے خواتین ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتی ہیں، سعودی ذرائع

واضح رہے کہ میسنجر کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب 30 کروڑ سے زائد ہے اور اس میسجنگ پلیٹ کے صارفین میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے