Get Alerts

سرکاری ملازمین کو عید کی تنخواہ اور پینشن قبل از وقت دینے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کو عید کی تنخواہ اور پینشن قبل از وقت دینے کا فیصلہ
کیپشن: عید سے پانچ روز قبل تمام سرکاری افسران و ملازمین کو تنخواہیں دے دی جائیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور :  پنجاب کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لئے خوشخبری، تنخواہ اور پنشن عید سے قبل مل جائے گی۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی ہدایات پر اے جی آفس نے سرکاری محکموں سے پے رول تفصیلات طلب کر لیں۔


ملازمین کو مئی کی تنخواہ اور پنشنرز کو پنشن قبل ازوقت دی جائے گی۔ محکمہ خزانہ حکام کے مطابق عید الفطر مہینے کے آخری ہفتے میں آرہی ہے تو جلد تنخواہ کا اجراء کردیا جائے گا۔ عید سے پانچ روز قبل تمام سرکاری افسران و ملازمین کو تنخواہیں دے دی جائیں گی۔

قبل از وقت تنخواہوں کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے باقاعدہ ہدایات اکاؤنٹنٹ جنرل کو جاری کر دی گئی ہیں۔