حریت رہنما اشرف صحرائی کی موت پر دکھ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

حریت رہنما اشرف صحرائی کی موت پر دکھ ہے، ترجمان دفتر خارجہ
سورس: file photo

اسلام آباد ،ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام کو حریت رہنما اشرف صحرائی کی بھارتی حراست میں موت پرشدید افسوس ہے۔

ترجمان کے مطابق اشرف صحرائی کو گزشتہ سال کالے  قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، اشرف صحرائی طبیعت کی خرابی اورکورونا صورتحال کے باوجود بھارتی جیل میں قید رہے۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کا کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشتگردی کا رنگ دینا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، کوروناکی ابترصورتحال کے باعث بھارتی جیلوں میں کشمیریوں کی صحت سےمتعلق تشویش ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی جیلوں میں قیدیوں کا رش ہے، جیلوں میں کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک حریت محمد اشرف صحرائی قابض بھارتی فوج کی قید میں انتقال کرگئے۔