Get Alerts

پی ایس ایل 10:کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10:کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بارش سے متاثرہ میچ میں ہدف کا تعاقب کراچی کنگز نے آخری اوور میں کامیابی سے مکمل کیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔


کراچی کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
محمد نعیم نے دھواں دار آغاز فراہم کرتے ہوئے صرف 22 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
فخر زمان نے بھی جارحانہ بیٹنگ کی اور 33 گیندوں پر 51 رنز اسکور کیے۔

دیگر بلے بازوں میں عبداللہ شفیق 18، ڈیرل مچل صفر، سیم بلنگز 2، سکندر رضا 8، آصف علی 2 اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

کراچی کی جانب سے عباس آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عامر جمال، حسن علی اور میر حمزہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کی اننگز ،ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے ابتدائی بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔
ڈیوڈ وارنر اور ٹم سیفرٹ نے 24،24 رنز بنائے، جیمز ونس 13 اور سعد بیگ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
خوشدل شاہ 9 اور محمد نبی 15 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

میچ کے ہیرو عرفان خان نیازی رہے جنہوں نے صرف 21 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر کراچی کو فتح دلائی۔

لاہور کی جانب سے ڈیرل مچل اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رشاد حسین اور آصف آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


لاہور قلندرز نے ٹام کرن کی جگہ رشاد حسین کو ٹیم میں شامل کیا، جب کہ کراچی کنگز نے فواد علی کی جگہ حسن علی اور عمیر یوسف کی جگہ سعد بیگ کو موقع دیا۔


اس فتح کے بعد کراچی کنگز 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئی ہے جبکہ لاہور قلندرز 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر برقرار ہے۔

ٹیگز: