Get Alerts

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی ایک روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی ایک روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اپنے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دورہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی لانے کے لیے اہم سفارتی کوششوں کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔ ایرانی وزیر خارجہ پاک بھارت کشیدگی کے مسئلے پر بھی بات کریں گے اور اس بات کا جائزہ لیں گے کہ کس طرح دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کو کم کیا جا سکتا ہے۔

ایرانی وفد کا یہ دورہ صرف پاکستان تک محدود نہیں ہے۔ منگل کے روز ایرانی وفد بھارت بھی جائے گا، جہاں وہ بھارتی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ٹیگز: