Get Alerts

برگن سٹاک: وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سپیکر قالیباف اور وزیرخارجہ عباس عراقچی کی ملاقات، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال

برگن سٹاک: وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سپیکر قالیباف اور وزیرخارجہ عباس عراقچی کی ملاقات، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال

برگن سٹاک:سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کے ایرانی وفد نے اہم ملاقات کی ہے، جس میں دوطرفہ برادرانہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس اہم ملاقات میں پاکستان کی اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھی، جن میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی شامل تھے۔

ملاقات کرنے والے ایرانی وفد میں سپیکر محمد باقر قالیباف کے ہمراہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارتی، سفارتی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگز: