Get Alerts

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی عرب کا دورہ، اہم ملاقاتیں اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی عرب کا دورہ، اہم ملاقاتیں اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، وزیر دفاع اور وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیر خارجہ نے امن قائم رکھنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط کرنے اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کا حصہ تھی۔

سعودی ولی عہد نے امید ظاہر کی کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان موجودہ جنگ بندی خطے میں سلامتی اور استحکام کے فروغ کی بنیاد بنے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے کے مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ضروری ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت پر سعودی موقف کو سراہا اور مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کے لیے ولی عہد کی ذاتی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں منگل کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مکہ مکرمہ میں عباس عراقچی کا خیرمقدم کیا اور دونوں وزراء نے دو طرفہ تعلقات اور خطے میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگز: