Get Alerts

محسن نقوی اور عباس عراقچی میں اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

محسن نقوی اور عباس عراقچی میں اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران امریکا مذاکراتی عمل اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور ایران امریکا مذاکراتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان مذاکراتی عمل سے متعلق پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

محسن نقوی اور عباس عراقچی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی تازہ صورتحال سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو ہوئی۔

ٹیگز: