Get Alerts

سٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کر دی، نئی شرح 11 فیصد مقرر

سٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کر دی، نئی شرح 11 فیصد مقرر

کراچی:سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے شرح سود میں ایک فیصد (100 بیسز پوائنٹس) کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد پالیسی ریٹ 12 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد ہو گیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق یہ فیصلہ مہنگائی کے دباؤ میں کمی اور معاشی سرگرمیوں کو سہارا دینے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

 مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کاروباری برادری کے دیرینہ مطالبے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، تاہم شرح سود کو اب بھی سنگل ڈیجٹ میں لانے کی ضرورت باقی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں متعدد تجارتی اداروں نے شرح سود میں واضح کمی کا مطالبہ کیا تھا تاکہ مہنگائی سے متاثرہ کاروباروں کو سہولت دی جا سکے۔

ٹیگز: