Get Alerts

سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 10.5 فیصد مقرر

سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 10.5 فیصد مقرر

کراچی:سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے شرح سود میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت مرکزی بینک نے شرح سود 11 فیصد سے کم کر کے 10.5 فیصد مقرر کر دی ہے، یعنی 50 بیسیز پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے۔

بینک کے مطابق اس فیصلے کا مقصد معیشت میں استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں کو تیز کرنا ہے۔ نئی شرح سود کے بعد مالیاتی مارکیٹ میں لیکویڈیٹی کی دستیابی بہتر ہوگی اور قرضوں کی لاگت کم ہونے سے کاروباری اور صارفین کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔

سٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ یہ اقدام مہنگائی کو کنٹرول میں رکھنے اور معیشت کی مجموعی نمو کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

ٹیگز: