اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ میں ترامیم کا مقصد ٹیکس وصولی میں رکاوٹیں ختم کرنا ہے۔
اسلام آباد میں ایف بی آر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات باقاعدہ ٹیکس دہندگان کے حقوق پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایف بی آر حکام کی بلاوجہ ہراسانی کی روک تھام کی جا رہی ہے اور ٹیکس نظام کو مزید سہل بنایا جا رہا ہے۔