اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے اہم ملاقات کی، جس میں آئندہ وفاقی بجٹ، پاک بھارت کشیدگی، اور آبی تنازعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی وفد نے وزیراعظم کو پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا اور حکومتی کمیٹی کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے آئندہ بجٹ کے لیے تجاویز بھی دی گئیں۔
پیپلز پارٹی کے وفد میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، اور سید نوید قمر شامل تھے، جبکہ حکومتی ٹیم میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ، طلال چوہدری اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق شریک تھے۔