Get Alerts

وفاقی بجٹ پر سیاسی ہلچل تیز: ایم کیو ایم پاکستان کا وفد کچھ دیر بعد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا، بجٹ تحفظات اور گورنر سندھ کی تبدیلی پر گفتگو ہوگی

وفاقی بجٹ پر سیاسی ہلچل تیز: ایم کیو ایم پاکستان کا وفد کچھ دیر بعد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا، بجٹ تحفظات اور گورنر سندھ کی تبدیلی پر گفتگو ہوگی

اسلام آباد: وفاقی بجٹ کی پیشکش سے قبل دارالحکومت میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح کا 3 رکنی وفد کچھ ہی دیر میں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔
وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے متحدہ کے اس 3 رکنی وفد میں پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار اور سید امین الحق شامل ہیں۔

   ایم کیو ایم کے رہنما نئے وفاقی بجٹ کے حوالے سے اپنے تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے، جس میں کراچی کے لیے بجٹ اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے معاملات سرِ فہرست ہوں گے۔ وفد سندھ کی سیاسی صورتحال، بالخصوص گورنر سندھ کی ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے اپنی جماعت کے خدشات اور پوزیشن سے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو باقاعدہ آگاہ کرے گا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق، بجٹ کی منظوری کے لیے اتحادیوں کا اعتماد میں ہونا حکومت کے لیے انتہائی ضروری ہے، اور بجٹ پیش کیے جانے سے چند گھنٹے قبل ہونے والی یہ ملاقات ملکی سیاست میں غیر معمولی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

ٹیگز: