Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای پر حملوں کی مذمت، علاقائی امن کیلئے جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور

وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای پر حملوں کی مذمت، علاقائی امن کیلئے جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے کے امن کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم نے یو اے ای کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ جنگ بندی کا احترام اور اس کی پاسداری انتہائی ضروری ہے تاکہ مذاکرات کے لیے سازگار سفارتی ماحول پیدا ہو سکے۔ ان کے مطابق پائیدار امن اور استحکام کے لیے ڈائیلاگ ہی واحد مؤثر راستہ ہے۔

ٹیگز: