اسلام آباد: معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر ملک کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے قومی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
شوبز انڈسٹری، بزنس کمیونٹی، سیاسی و سماجی حلقوں سمیت متعدد شخصیات نے اس موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں قومی اتحاد نے اہم کردار ادا کیا۔
انفلوئنسرز اور دیگر نمایاں شخصیات نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے افواج پاکستان کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔
سیاسی و سماجی حلقوں نے بھی پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی اور استحکام کے لیے اداروں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور یہ اتحاد ہی ملک کی اصل طاقت ہے۔