Get Alerts

"مضبوط فوج، محفوظ پاکستان"؛ شوبز شخصیات کا ملکی دفاع کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف، معرکہِ حق پر مسلح افواج کو خراجِ تحسین

لاہور / کراچی: پاکستان کی نامور شوبز شخصیات نے ملکی دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عظیم قربانیوں کا کھل کر اعتراف کرتے ہوئے مسلح افواج کو ملکی سلامتی کی حقیقی ضامن قرار دیا ہے۔ "معرکہِ حق" کا ایک سال مکمل ہونے پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ ستاروں نے پاک فوج اور عوام کے درمیان غیر متزلزل رشتے کو سراہا۔
فنکاروں نے اپنے مشترکہ بیانات میں کہا کہ "مضبوط فوج ہی محفوظ پاکستان کی ضمانت ہے"۔ انہوں نے معرکہِ حق کی یادگار کامیابی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے اس معرکے میں بھارت کو عبرتناک اور ذلت آمیز شکست دے کر دنیا بھر میں پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ شوبز شخصیات کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری اور پوری قوم ملکی خودمختاری کی حفاظت کے لیے اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ٹیگز: