اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیرِ مطالعہ کتاب محض اوراق کا مجموعہ نہیں بلکہ قومی عزم اور قربانیوں کی مکمل داستان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات اور آئی ایس پی آر کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں جنہوں نے اس کتاب کے ذریعے ملکی عزم و استقلال کو مؤثر انداز میں پیش کیا ہے۔
وزیر دفاع نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی ہندوتوا پالیسیاں خطے کی ترقی کی سب سے بڑی دشمن ہیں، جو امن و استحکام کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہی ہیں۔
خواجہ آصف کے مطابق پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے منفی نظریات اور جارحانہ پالیسیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔