Get Alerts

ہندوتوا نظریہ خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے:صدر آصف زرداری

 ہندوتوا نظریہ خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے:صدر آصف زرداری

راولپنڈی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت میں ابھرتا ہوا ہندوتوا نظریہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت پاکستان کے خلاف جارحانہ اقدامات کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

صدر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والے فوجی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔ انہوں نے زخمیوں کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے متحد اور تیار ہے۔

صدر زرداری نے ہسپتال عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیگز: