Get Alerts

فی تولہ سونے میں 2 ہزار 100 روپے کی نمایاں کمی

فی تولہ سونے میں 2 ہزار 100 روپے کی نمایاں کمی

کراچی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 100 روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 862 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 801 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کا نیا بھاؤ 4 لاکھ 9 ہزار 689 روپے ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس قیمت 21 ڈالر کم ہو کر 4555 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
 
 
 

ٹیگز: