Get Alerts

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ نرخ 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے پر آگیا

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ نرخ 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے پر آگیا

کراچی: حالیہ دنوں سونے کی قیمتوں میں ہونے والے ہوش ربا اضافے کے بعد آج مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 833 روپے کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 98 ہزار 950 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 33 ڈالر کم ہوکر 3,305 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں حالیہ کمی بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والی اتار چڑھاؤ اور مقامی سطح پر ڈالر کی قدر میں تبدیلی کا نتیجہ ہے۔

ٹیگز: