Get Alerts

ٹرمپ کا ایران اور عالمی تنازعات سے متعلق سخت مؤقف، آٹھ جنگیں رکوانے کا دعویٰ دہرا دیا

ٹرمپ کا ایران اور عالمی تنازعات سے متعلق سخت مؤقف، آٹھ جنگیں رکوانے کا دعویٰ دہرا دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا میں آٹھ جنگیں رکوانے میں کردار ادا کیا ہے، جن میں پاک بھارت کشیدگی بھی شامل ہے۔ وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مختلف عالمی امور پر اپنے مؤقف کا اعادہ کیا۔
ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے سخت بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس اب کوئی موقع باقی نہیں رہا۔ ان کے مطابق ایرانی فضائیہ اور بحریہ کو شدید نقصان پہنچایا جا چکا ہے اور انہیں مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کسی صورت ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ ٹرمپ کے مطابق اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہوتے تو مشرق وسطیٰ اور اسرائیل کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ B-2 Spirit بمبار طیاروں کی کارروائی نہ ہوتی تو ایران ممکنہ طور پر دو ہفتوں کے اندر ایٹمی طاقت بن سکتا تھا۔ٹرمپ نے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ اس وقت امریکہ اپنی تاریخ کے ایک "سنہرے دور" سے گزر رہا ہے اور عالمی سطح پر اس کی پوزیشن مزید مضبوط ہو رہی ہے۔

ٹیگز: