کوالالمپور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان مسئلے کے حل میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس مسئلے کو جلد حل کرنے کے لیے کچھ کریں گے۔
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری آسیان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ نے گزشتہ 8 ماہ میں کئی جنگوں کو روکا ہے، اور ایک اور جنگ رکوانا ابھی باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلومات ملی ہیں کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوبارہ مسائل شروع ہو گئے ہیں، اور وہ اس مسئلے کے حل کے لیے مدد کر سکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا، "میں دونوں ممالک کو جانتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ہم اس مسئلے کو جلد اور اچھے طریقے سے حل کر لیں گے۔" انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اچھے لوگ ہیں، اور انہیں ان پر پورا اعتماد ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاک افغان مسئلہ کے حل میں جلد کامیابی حاصل کی جائے گی اور اس میں کوئی شک نہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان مسائل کو حل کرنے میں امریکہ کردار ادا کرے گا۔