Get Alerts

جو لڑکی مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے میری بہنوں کو راضی کرلے: بلاول بھٹو

جو لڑکی مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے میری بہنوں کو راضی کرلے: بلاول بھٹو

گھوٹکی :پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو شیر کا شکار ہوگا۔ عمران خان کی طرح احتجاج نہیں کروں گا بلکہ بھٹو اور بے نظیر کی طرح احتجاج ہوگا۔ سوئچ آن کرنے سے دہشت گردی شروع اور بند کرنے سے بند ہو جاتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  کل کا شو پاورشو نہیں پیپلزپارٹی کی کارنر میٹنگ تھی۔  ہم سب ملکر سب ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  دہشت گرد نہیں چاہتے کہ پیپلزپارٹی اپنی اصل طاقت دکھائے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ میں تبدیلی لے آئے اور جب سب مل کر کام کریں گے تو بہتری تو آئے ۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرریلی منسوخ کردی ہے۔ ان سے جب شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ شادی کی بہت ساری پیش کش ہورہی ہیں۔

لیکن پہلے میری  بہنیں اس لڑکی کوسمجھائیں گی کہ یہ بہت مشکل کام ہے جو مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے پہلے میری بہنیں اسے سمجھائیں گی۔جو لڑکی میری بہنوں کو راضی کرلے اسی سے شادی کروں گی۔