میونخ :جرمن پراسیکیوٹرز نے فیس بک کے بانی اور ویب سائٹ کے دیگر آفیشلز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اور فیس بک کے دیگر آفیشلز کو جرمنی میں تحقیقات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جرمنی کے پراسیکیوشن آفس میں فیس بک کیخلاف درخواست آئی جس پر مذکورہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ فیس بک نے نفرت انگیز مواد شائع کر کے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور اپنی ویب سائٹ سے دیگر نسل پرستانہ مواد کو ہٹانے میں بھی ناکام رہا ہے۔ میونخ پراسیکیوشن آفس نے تحقیقات میں پیشرفت بارے بات چیت کرنے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ جرمن اٹارنی جنرل چین جوجن نے دو ماہ قبل عدالت میں کیس دائر کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ فیس بک جرمن قوانین کا احترام کرتے ہوئے نفرت انگیز مواد کو ہٹائے