Get Alerts

شیریں مزاری کی مرد ایم این ایز کے گرلز سکولوں میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کی مذمت

شیریں مزاری کی مرد ایم این ایز کے گرلز سکولوں میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کی مذمت
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت کو مرد وزیروں کے گرلز سکولوں میں داخلے کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہئے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت کا گرلز سکولوں میں مرد ایم این ایز کے داخلے پر پابندی کا اقدام درست نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔