Get Alerts

وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: آزادی مارچ اور مذاکرات سے متعلق اب تک ہونے والے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: اسلام آباد میں جاری آزادی مارچ اور مظاہرین سے مذاکرات سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس آج دن 11 بجے وزیراعظم آفس میں ہو گا جس میں آزادی مارچ اور مذاکرات سے متعلق اب تک ہونے والے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے رات گئے چودھری پرویز الہٰی اور چودھری شجاعت نے مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی اور اس سے قبل حکومتی کمیٹی نے بھی اپوزیشن کمیٹی سے ملاقات کی تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا تھا کہ ان کی آج وزیر اعظم سے ملاقات ہو گی۔