اسرائیلی فوج  کا غزہ پر رات کو المغازی کیمپ پر  بڑا فضائی حملہ ،51 افراد شہید ، ایندھن کی قلت سے  16 ہسپتالوں اور 32 طبی مراکز میں کام رک گیا

 اسرائیلی فوج  کا غزہ پر رات کو المغازی کیمپ پر  بڑا فضائی حملہ ،51 افراد شہید ، ایندھن کی قلت سے  16 ہسپتالوں اور 32 طبی مراکز میں کام رک گیا

غزہ :اسرائیلی فوج   نے  غزہ پر رات کو المغازی کیمپ پر  بڑا فضائی حملہ کردیاجس کے نتیجے میں 51 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے پانچویں ہفتے میں داخل ہوگئے ہیں، ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنے اقوام متحدہ کے الفخورا سکول پر بھی بمباری کی گئی۔


رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے گھر پر بھی ڈرون حملہ کیا۔ 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 9 ہزار 500 ہوگئی جبکہ 25 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں اور ایندھن کی قلت سے غزہ کے 16 ہسپتالوں اور 32 طبی مراکز میں کام رُک چکا ہے۔

مصنف کے بارے میں