خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل انویسٹمنٹ  کی فضا کو آسان بنانے کیلئے  کوشاں ،امارات میں روڈ شو  منعقد کیاجائے گا

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل انویسٹمنٹ  کی فضا کو آسان بنانے کیلئے  کوشاں ،امارات میں روڈ شو  منعقد کیاجائے گا

ابوظہی :خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل انویسٹمنٹ  کی فضا کو آسان بنانے کیلئے  کوشاں ،امارات میں روڈ شو   منعقد کیاجائے گا۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی فضا کو آسان بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

روڈ شو میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے SIFC کی کاوشوں سے متعلق آگاہی دی جائے گی  جس میں متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے سرمایہ کار شرکت کریں گے ۔

روڈ شو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ڈائریکٹر جنرل SIFC سرمایہ کاروں سے گفتگو کریں گے ۔  پاکستان میں موجود گرانقدر وسائل اور سرمایہ کاری کے مواقعوں سے متعلق آگاہی دی جائیگی۔ 

اس روڈ شو میں معدنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاروں کو راغب کیا جائیگا جبکہ مختلف آئیڈیاز کے حوالے سے بات ہوگی  اور بریف کیاجائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں