اسرائیل اور حماس کی جنگ،  بائیڈن کی سیاسی ٹیم  اختلافات کاشکار، پارٹی کی نوجوان قیادت فلسطینیوں کی حمایتی

 اسرائیل اور حماس کی جنگ،  بائیڈن کی سیاسی ٹیم  اختلافات کاشکار، پارٹی کی نوجوان قیادت فلسطینیوں کی حمایتی

واشنگٹن:اسرائیل اور حماس کی جنگ کی وجہ سے   بائیڈن کی سیاسی ٹیم  اختلافات کاشکارہوگئی ہے ۔ پارٹی کی نوجوان قیادت فلسطینیوں کی حمایتی ہے اور ان سے ہمدردی کااظہارکررہی ہے۔

فلسطین اور غزہ کی تازہ صورتحال کی وجہ سے دنیا بھر میں  ان کے حق میں مظاہرے ہورہے ہیں  ۔  اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کی وجہ سے امریکی صدر جو بائیڈن کی سیاسی ٹیم کے ارکان کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ بائیڈن کے کچھ معاونین کا خیال ہے کہ وائٹ ہاؤس فلسطینیوں پر غیر اخلاقی حملے میں مدد کر رہا ہے۔اس حوالے سے ایک اور طبہ فکر کا خیال ہےکہ   بائیڈن اسرائیل کی حفاظت کر کے اخلاقیات کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

سیاسی سطح پر ڈیموکریٹس کے درمیان مختلف نسلوں کے درمیان بڑی تقسیم ظاہر ہورہی ہے۔  پارٹی کی نوجوان قیادت فلسطینیوں کے ساتھ ان کی حالت زار کی وجہ سے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ اس حوالے سے یروشلم میں بھی نیتن یاہو کی پالیسیوں  کے خلاف اسرائیلیوں نے ان کے گھر کے باہر فلسطینیوں حق میں مظاہرہ کیا اور ان کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ۔ 

مصنف کے بارے میں