Get Alerts

جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمران خان کے وکیل کو دلائل مکمل کرنے کیلئے آخری موقع

جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمران خان کے وکیل کو دلائل مکمل کرنے کیلئے آخری موقع

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت  لاہور نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل کو ضمانتوں کی درخواستوں پر دلائل دینے کے لیے آخری موقع دے دیا۔

آج کی سماعت کے دوران اے ٹی سی جج منظر علی گل نے عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ جب جج صاحب نے درخواست گزار کے وکیل سے دلائل طلب کیے تو جونیئر وکیل نے بتایا کہ سینئر وکیل اسلام آباد میں موجود ہیں۔

اس پر جج منظر علی گل برہم ہوگئے اور ریمارکس دیے کہ "وہ تو روز اسلام آباد ہوتے ہیں، اب بہت ہو چکا، دلائل مکمل کریں۔" جج کے سخت ریمارکس کے بعد عدالت نے عمران خان کے وکیل کو ضمانتوں کی درخواستوں پر دلائل دینے کے لیے آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی۔

ٹیگز: