Get Alerts

فضائی آلودگی کی شدت میں اضافہ : سموگ نے زندگی مشکل بنا دی

 فضائی آلودگی کی شدت میں اضافہ : سموگ نے زندگی مشکل بنا دی

لاہور : ملک  میں سموگ کی شدت بڑھتی جا رہی ہے، جس کے باعث سانس لینا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 186 ریکارڈ کیا گیا ہے، اور اس کے ساتھ ہی کراچی دنیا کے دوسرے آلودہ ترین شہر کے طور پر ابھرا ہے۔ یہ صورتحال  شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہے، خاص طور پر سانس کی بیماریوں کے شکار افراد کے لیے۔

اس دوران، بھارتی شہر کولکتہ دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بن گیا ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 250 تک پہنچ چکا ہے۔ لاہور میں سموگ کی صورتحال میں کچھ بہتری آئی ہے، تاہم شہر 182 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے پانچویں آلودہ ترین شہر میں شامل ہوگیا ہے۔

 پنجاب حکومت اور محکمہ ماحولیات نے صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے آلودگی پھیلانے والے متعدد صنعتی یونٹس کو منہدم کر دیا ہے اور فیکٹریاں سیل کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔ حکومت کی جانب سے یہ کوششیں اس بات کی غماز ہیں کہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے مزید سخت کارروائیاں کی جائیں گی تاکہ شہریوں کی صحت پر پڑنے والے منفی اثرات کو کم کیا جا سکے۔

ٹیگز: