استنبول:پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل بروز جمعرات استنبول میں شیڈول ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستانی وفد افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشت گردی بند کرانے کا مطالبہ دہرائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر افغان طالبان کے کسی سینیئر وزیر کے استنبول پہنچنے کی تصدیق ہوئی تو وزیر دفاع خواجہ آصف بھی مذاکرات میں شریک ہو سکتے ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت کا حتمی فیصلہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ افغان وفد کس سطح پر پہنچتا ہے۔
قومی سلامتی کے مشیر بھی پاکستانی وفد میں شامل ہوں گے، جبکہ ملاقات میں دونوں فریقین باہمی تحفظات اور علاقائی سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یہ مذاکرات خطے میں امن اور افغان طالبان کے تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہم پیش رفت کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔