Get Alerts

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع، استنبول میں ثالثوں کی موجودگی میں بات چیت جاری

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع، استنبول میں ثالثوں کی موجودگی میں بات چیت جاری

اسلام آباد/استنبول:پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔ استنبول میں ثالثوں کی موجودگی میں بات چیت جاری ہے۔ 

 پاکستان نے ثالث کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد خطے میں امن عمل کو ایک اور موقع فراہم کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان یہ مذاکرات استنبول (ترکی) میں ثالثوں کی موجودگی میں جاری ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دور کے مذاکرات بھی استنبول میں چار روز تک جاری رہے تھے، تاہم طالبان کے غیر لچکدار رویے کے باعث وہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے۔

ٹیگز: