لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے کی فیڈ ملز میں گندم کو مرغیوں کے دانے میں استعمال کرنے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع کر دی ہے تاکہ انسانی استعمال کے لیے گندم کی دی جا سکے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق، صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ میں بھی توسیع کی گئی ہے، جس کے تحت گندم صرف فلور ملز میں آٹا تیار کرنے کے لیے استعمال ہو گی۔
سیکرٹری پرائس کنٹرول کی رپورٹ کے مطابق، پنجاب میں فیڈ ملز کے پاس ایک لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔ یہ پابندی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ گندم انسانوں کی بنیادی خوراک کے طور پر آٹے کی تیاری میں استعمال ہو، جبکہ فیڈ ملز اس کی جگہ متبادل خوراک استعمال کریں۔