Get Alerts

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی کمی کا رجحان برقرار رہا۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 970 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی آئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 535 روپے مقرر کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں دو دنوں میں مجموعی طور پر سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

ٹیگز: