Get Alerts

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

کراچی:  سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کا اثر عالمی اور مقامی مارکیٹوں پر واضح طور پر پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں آج 17 ڈالر کی کمی دیکھنے کو ملی، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 235 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 400 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ اسی طرح، مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 200 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی تھی، جب سونے کی قیمت 106 ڈالر فی اونس کم ہو کر 4 ہزار 252 ڈالر پر آ گئی تھی، جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر سونا 10 ہزار 600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 46 ہزار 300 روپے فی تولہ ہو گیا تھا۔

ٹیگز: