کراچی: جمعہ کو عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا ایک ڈالر گر کر 3,302 ڈالر ہو گیا، جس کے باعث پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتیں کم ہو گئیں۔
مقامی سطح پر 24 قیراط سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی واقع ہوئی اور فی تولہ قیمت 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی۔ فی 10 گرام سونا بھی 86 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 2 ہزار 555 روپے پر بند ہوگیا۔
چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں اور فی تولہ چاندی کی قیمت 3,900 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 3,344 روپے پر برقرار رہی۔