Get Alerts

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی: دو روزہ وقفے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہو کر 4,124 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کا اثر مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑا، جہاں بدھ کے روز 24 قیراط سونا فی تولہ 1,000 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 34 ہزار 762 روپے میں فروخت ہوا۔

اسی طرح فی 10 گرام سونا 857 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 72 ہزار 738 روپے میں فروخت ہوا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 81 روپے سستی ہو کر 5,434 روپے، جبکہ فی 10 گرام چاندی 69 روپے کم ہو کر 4,658 روپے میں فروخت ہوئی۔
 
 

ٹیگز: