عام آدمی پارٹی  رہنما سنجے سنگھ گرفتار،کارکنوں کا احتجاج ، بی جے پی کے خلاف نعرے بازی 

 عام آدمی پارٹی  رہنما سنجے سنگھ گرفتار،کارکنوں کا احتجاج ، بی جے پی کے خلاف نعرے بازی 

نئی  دہلی: عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ سنجے سنگھ کو دہلی لیکور  پالیسی کی وجہ سے گرفتارکیاگیاہے ۔ سنجے سنگھ سے 9 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔سنجے سنگھ کی رہائش گاہ کے باہر عام آدمی پارٹی کے ارکان نے رہنما کی گرفتاری پر حتجاج کیا اور حکمراں جماعت بی جے پی کے خلاف نعرے  لگائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیاسی رہنما کے گھر کے باہر صورت حال قابو کرنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی۔
عام آدمی پارٹی کے رہنما، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروِند کجریوال  کاکہنا تھا کہ  ایک سال سے ہم مبینہ شراب گھوٹالہ کے بارے میں شور سن رہے ہیں، ایک ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے، ایک پیسہ بھی برآمد نہیں ہوا۔انتخابات نزدیک ہیں، بی جے پی اپنی شکست محسوس کر رہی ہے۔سنجے سنگھ کی گرفتاری بی جے پی کی آخری مایوس کن کوشش ہے۔

مصنف کے بارے میں