Get Alerts

 زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرمیں 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی

  زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرمیں 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی

کراچی :زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرمیں 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی ہے۔   گذشتہ ہفتے  کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ  بینک کے مطابق  گذشتہ ہفتے 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی کمی سے  ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 3 کروڑ 8 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔

پچھلے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 13 لاکھ ڈالرز کی کمی  ہوئی جس کے بعد سرکاری ذخائر  7 ارب 61 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 10 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ان کے مجموعی ذخائر  کی مالیت  5 ارب 41 کروڑ 54 لاکھ ڈالرز  رہ گئی ہے۔